Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنیوا ٹائٹل پر واؤرنکا کا قبضہ برقرار ،جرمن حریف زیواریو کو سخت مقابلہ میں شکست

جنیوا ٹائٹل پر واؤرنکا کا قبضہ برقرار ،جرمن حریف زیواریو کو سخت مقابلہ میں شکست

جنیوا۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹین واؤرنکا نے جرمنی کے میشا زیو ریو کو 4-6 ، 6-3، 6-3 سے شکست دے کر جنیوا ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ واورنکا کیلئے یہ موسم کا پہلا خطاب تھا جس سے سوئٹزرلینڈ کے اس 32 سالہ کھلاڑی کو فرنچ اوپن سے قبل ایک نیا حوصلہ اور طاقت ملی ہے۔ عالمی نمبر تین واورنکا نے 2015ء میں فرنچ اوپن جیتا تھا اور اب پیر کو سلوواکیہ کے جوزف کوالک کے خلاف کھیلتے ہوئے اس سال کی فرنچ اوپن مہم کا آغاز کریں گے۔ واؤرنکا نے کہا ہے کہ ’’سوئٹزرلینڈ میں دوسرا خطاب جیت کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ یہ کامیابی میرے لئے غیرمعمولی معنی و مطلب رکھتی ہے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب میں ٹائٹل جیتا میری بیٹی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ یہ میرے لئے بہت خاص اور خوشی کی بات ہے‘‘۔ گرینڈ سلام کے تین مرتبہ فاتح رہے واورنکا کو قبل ازیں پہلے سیٹ میں کوالیفائر زیواریو کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔ زیو ریو کے چھوٹے بھائی الیگزینڈر زیواریو نے روم ماسٹرس فائنل میں نوواک جوکووچ کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ 29 سالہ میشا زیواریو سے دوسرے سیٹ میں دو گھنٹے 20 منٹ کے سخت مقابلے کے دوران واورنکا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ زیواریو اپنا پہلا ٹور ٹائٹل جیتنے کیلئے سخت مقابلہ کیا تھا۔ سوئس کھلاڑی (واورنکا) نے کہا کہ ’’آج کی جیت بہت اچھی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک عظیم فائنل تھا۔ میشا بہت خوب کھیل رہے تھے اور غالباً میں کسی قدر پس و پیش کررہا تھا لیکن میچ کا پانسہ پلٹنے میں کامیاب رہا‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT