Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / ’’جن دھن اکاؤنٹس ‘‘میں 1.64 کروڑ غیرمحسوب رقم

’’جن دھن اکاؤنٹس ‘‘میں 1.64 کروڑ غیرمحسوب رقم

عوام اپنے کھاتوں کا بیجا استعمال نہ ہونے دیں ، سخت کارروائی کا انتباہ
نئی دہلی۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کو ’’جن دھن اکاؤنٹس‘‘ میں جمع کی گئی نقد رقومات کے سلسلے میں کئی بے قاعدگیوں کا پتہ چلا ہے۔ عہدیداروں نے ان افراد کے تقریبا 1.64 کروڑ روپئے کے کھاتوں کا پتہ چلایا جنہوں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرنس داخل نہیں کئے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی آمدنی انکم ٹیکس حد سے کم ظاہر کی۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ جن دھن اکاؤنٹس میں نقد رقومات جو جمع کی جارہی ہیں، ان میں غیرمعمولی اضافہ کے پیش نظر ملک بھر میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور بے شمار بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تقریبا 1.64 کروڑ روپئے کی غیرمحسوب آمدنی کا پہلے ہی پتہ چلایا لیا گیا ہے۔ یہ رقم ایسے افراد نے جمع کرائی جنہوں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرنس داخل ہی نہیں کئے اور ان کی آمدنی انکم ٹیکس کی حد سے کم تھی۔ اس رقم کا کولکتہ، مدناپور، آرا (بہار)، کوچی اور وارناسی میں پتہ چلا۔ بیان میں کہا گیا کہ بہار میں ایک اکاؤنٹ سے 40 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی گئی۔ انکم  ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت جو غیرمحسوب رقم کا انکشاف ہوا ہے، اسے بھی انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیس نے ایک بار پھر اکاؤنٹ ہولڈرس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کا بے جا استعمال نہ ہونے دیں، ورنہ خود انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT