Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جن دھن کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ میں 74.609 کروڑ کی رقم

جن دھن کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ میں 74.609 کروڑ کی رقم

23 فیصد اکاؤنٹ خالی، غرباء کے اکاؤنٹ میں امیروں کی رقم جمع
حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سارے ملک میں جن دھن اسکیم کے تحت کھولے گئے کھاتوں کی جملہ تعداد 25.82 کروڑ ہیں، جن میں ابھی تک 74,609 کروڑ روپئے جمع ہوئے ہیں۔ 23 فیصد ایسے کھاتے ہیں جس میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 8 نومبر کو 500 اور 1000 روپئے کی نوٹوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد کالادھن رکھنے والوںنے جن دھن کھاتہ رکھنے والے غریب عوام کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پر پیسہ جمع کرایا ہے۔ نوٹ بندی کے پہلے ہفتہ 8 تا 15 نومبر تک جن دھن کھاتوں میں 20,206 کروڑ روپئے جمع ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے جن دھن کھاتوں پر اپنی نظر بڑھادی اور وزیراعظم نریندر مودی نے جن دھن کھاتوں میں غیرمحسوب دولت جمع کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے ان کھاتوں سے صرف 10 ہزار روپئے نکالنے کی حد مقرر کی ہے۔ دوسرے ہفتے میں 11,347 کروڑ تیسرے ہفتے میں، 4,867 کروڑ مابقی 3 دن میں 580 کروڑ جمع ہوئے ہیں۔ 13,113 ایسے بینک کھاتے ہیں جن میں 8 نومبر کے بعد جمع شدہ رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ جس تیزی سے جن دھن کھاتوں میں پیسے جمع ہوئے ہیں، اس کے بعد مرکزی حکومت اور آر بی آئی کی ان کھاتوں پر نظر بڑھ گئی ہے۔ ان کھاتوں میں پیسے جمع کرنے والوں کے بارے میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT