Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / جن لوک پال بل دہلی اسمبلی میں منظور

جن لوک پال بل دہلی اسمبلی میں منظور

نئی دہلی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی نے آج جن لوک پال بل منظور کرلیا، جس میں انا ہزارے کی تجاویز کو جگہ دی گئی ہے، جو اومبڈسمن کو حکومت کے کسی بھی عہدہ دار کے خلاف کارروائی کرنے کے اختیارات فراہم کرتا ہے، حتی کہ مرکز کا بھی عہدہ دار اس کے دائرہ کار سے باہر نہیں۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے این ڈی اے کو ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف متنبہ کیا، جو اس بل کو قانون بننے سے روکنے کے لئے ہوگا۔ بل کو 70 رکنی ایوان میں 64 ووٹ حاصل ہوئے۔
گجرات: بی جے پی کے 110 مسلم امیدوار منتخب
احمد آباد /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں حالیہ مجالس مقامی چناؤ میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جملہ 110 مسلم امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے 2010 ء سے مسلمانوں کو پارٹی ٹکٹ دینا شروع کیا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف مجالس مقامی میں بی جے پی کی مسلم نمائندگی اب 180 ہو گئی ہے، حالانکہ ان انتخابات کو کانگریس کے بہتر مظاہرہ کی وجہ سے زعفرانی جماعت کیلئے جھٹکا قرار دیا گیا ہے۔ کئی مسلم امیدواروں نے بلدیات، ضلع اور تعلقہ پنچایتوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT