Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / جوائنٹ سب رجسٹرار کو دھمکیوں پر عادی سارق گرفتار

جوائنٹ سب رجسٹرار کو دھمکیوں پر عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی خصوصی ٹیم نے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا جو جوائنٹ سب رجسٹرار کو ہراساں کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دے رہا تھا۔ سی سی ایس کی ٹیم 31 سالہ ایم ومشی کرشنا عرف رمیش کو گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن ومشی کرشنا سابق میں بھی مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس نے ضلع رنگاریڈی کے جوائنٹ سب رجسٹرار کو دھمکیاں دینا شروع کردیا تھا اور ڈھائی لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہا تھا۔ خود کو اے سی پی کا فرد ظاہر کرتے ہوئے اے سی بی کے دھاوے کروانے کی دھمکیاں دیکر پریشان کررہا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے ومشی کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا۔ اس نے سابق میں اپنے رشتہ دار کے مکان سے 40 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے موٹر سیکل، سم کارڈ، سیل فون کو بھی ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT