Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی کا خریدی مراکز کا معائنہ

جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی کا خریدی مراکز کا معائنہ

نظام آباد:22؍ اکتوبر ( محمد جاوید علی)ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر رویندرریڈی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دھان کی خریدی کے بعد 48 گھنٹوں میں قیمت کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے نندی پیٹ منڈل کے سرانج پلی کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ خریدی مراکز کا معائنہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خریدی مراکز قائم کرتے ہوئے کسانوں کو 48 گھنٹوں میں معاوضہ کی ادائیگی کیلئے ان کے کھاتوں میں رقم جمع کی جارہی ہے اور خریدی مراکز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، آبی سہولتیں، بیت الخلاء، روشنی کے انتظامات کے علاوہ ٹاٹ پٹری اور گیسٹ ہائوز کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دھان کی خریدی کے بعد اس دھان کو رائس مل کو منتقل کیا جائیگا۔ مقدار زیادہ ہونے صورت میں ڈی سی ا وکی اجازت حاصل کرنے اور کسی قسم کی دھاندلی نہ کرنے ، بڑی مقدار میں دھان خریدنے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT