Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / جوابات مختصر ہونے چاہئیں گوئل کو اسپیکرکی صلاح

جوابات مختصر ہونے چاہئیں گوئل کو اسپیکرکی صلاح

اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج وزیر برقی پیوش گوئل کو مشورہ دیا کہ ایم پیز کے سوالات پر جوابات مختصر رکھیں جبکہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے وزیر موصوف کی طویل تقریروں پر اعتراض کیا۔ گوئل نے جب تھرمل پلانٹس میں پانی کی قلت کے بارے میں اپنے طویل جواب کا اختتام کیا تو اسپیکر نے کہاکہ آپ حرکیاتی شخص ہیں اور اچھا کام کررہے ہیں لیکن آپ کے جوابات جامع ہونے چاہئیں۔ اسپیکر نے یہ ریمارکس اُس وقت کئے جب ملائم سنگھ نے گوئل کی طویل تقریروں پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے زیادہ تر سوالات کے جواب تو بس ’’ہاں یا نہ‘‘ ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم ترکی کے استعفیٰ کا امکان
انقرہ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی احمد داؤد اوگلو نے آج اعلان کیاکہ وہ دو ہفتوں میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیں گے کیوں کہ برسر اقتدار پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم صدر رجب طیب اردغان کے بڑھتے ہوئے اختیارات سے صدمے کا شکار ہوگئے ہیں۔ داؤد اوگلو اور اردغان کے درمیان اختلافات کی افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھیں۔آج اُن کا برسرعام اظہار ہوگیا۔ دونوں قائدین نے قصرصدارت میں بحران کی یکسوئی کیلئے بات چیت کی۔ تاہم بات چیت ناکام ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT