Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوالا، اشونی کی جوڑی کو آخرکار ’ٹاپ‘ اسکیم حاصل

جوالا، اشونی کی جوڑی کو آخرکار ’ٹاپ‘ اسکیم حاصل

نئی دہلی ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کافی لیت لعل کے بعد اسپورٹس منسٹری نے جوالا گٹہ اور اشونی پونپا کو ’ٹاپ‘ اسکیم میں شامل کرلیا ہے، جس کے ساتھ اس ڈبلز جوڑی کی وزارت اور چیف نیشنل کوچ پی گوپی چند کے خلاف جانبداری کی شکایت سے متعلق تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ جوالا اور اشونی کے علاوہ سمیت ریڈی اور مانو اَٹری کی مینس ڈبلز جوڑی (دنیا میں 21 واں رینک) بھی اس اسکیم میں شامل کی گئی ہے۔ پہلے ہی چھ شٹلرز بشمول سائنا نہوال اپریل میں یہ اسکیم میں شامل کئے گئے تھے۔ منسٹری نے کہا کہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں جوالا گٹہ، اشونی پونپا، سمیت ریڈی اور مانو اَٹری کو ٹاپ اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی ریو اولمپکس 2016ء کیلئے تیاری میں ٹریننگ اور کامپٹیشن کیلئے این ایس ڈی ایف سے فنڈ وصول کرنے کے مستحق ہیں۔ مشہور ملائیشیائی ڈبلز کوچ کم تان ہیر کو بھی بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے تربیت کیلئے حاصل کیا ہے، جنھیں جولائی میں پانچ سالہ کنٹراکٹ دیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ ڈبلز کھلاڑیاں اب آئندہ سال کے اولمپک گیمز جو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے ہیں، اس کی تیاری کیلئے اپنے منصوبے ترتیب دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT