Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوالا کی گوپی چند پر شدید تنقید

جوالا کی گوپی چند پر شدید تنقید

نئی دہلی ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیڈ منٹن اسٹار جوالا گٹہ نے کوچ پولیلا گوپی چند پر شدید تنقید کی ہیاور کہا ہے کہ انہیں قومی کیمپ سے باہر کرنا غیر ضروری تھا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی ڈبلز کا ماہر کھلاڑی نہیں ہے جبکہ وہ 2000 سے قومی چیمپئن ہیں‘ اس کے باوجود کوچ ان کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں لیکن وہ کسی کو وضاحت نہیں دیں گی کیونکہ وہ ٹورنمنٹ میں فتوحات سے اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔ ڈبلز مکمل طور پر مختلف مقابلہ ہے جس کو الگ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سنگلز مقابلے اس لئے بہتر ہیں کیونکہ دنیا بھر میں ان کیلئے تمام سہولتیں ملتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT