Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوالا گٹہ اسپورٹس اتھاریٹی کی رکن مقرر

جوالا گٹہ اسپورٹس اتھاریٹی کی رکن مقرر

نئی دہلی۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ڈبسل میں کامیاب ترین بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹہ کو اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے اپنا رکن مقرر کیا ہے۔ 14 مرتبہ کی قومی چمپئن جوالا گٹہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایس اے آئی کے رکن بننے پر مسرور ہیں اور وہ کھیل کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کے لیے تیار ہیں۔ جوالا گٹہ نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دو روز قبل فون کے ذریعہ مطلع کیا گیا کہ وہ ایس اے  آئی گورننگ باڈی کی رکن منتخب کی گئی ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ جوالا گٹہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ہی اسپورٹس کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی اور یہ ان کے لیے صحیح موقع ہے کہ وہ کھیل کے فروع اور ترقی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔ ایس اے آئی کے سکریٹری ایس ایس چھابرا نے جوالا گٹہ کو لکھے مکتوب میں انہیں رکن منتخب کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT