Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جواہر لال نہرو کون ؟

جواہر لال نہرو کون ؟

راجستھان میں اسکولی نصاب سے ملک کے پہلے وزیراعظم کا مضمون حذف
جئے پور ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے مضمون کو راجستھان کے آٹھویں اور نویں جماعت کے نصاب سے حذف کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال بی جے پی حکومت نے اسکولی نصاب پر نظرثانی کا کام شروع کیا تھا ۔ ریاست میں اقتدار پر آنے کے دو سال بعد بی جے پی ہندی نصاب میں پنڈت نہرو کے ڈسکوری آف انڈیا سے لئے گئے مضمون کو نکال دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ نصاب میں مسلم مصنفین کے تحریر کردہ مضامین یا مسلم کردار والے مضامین کو بھی حذف کردیا گیا ہے ۔ اب ان کی جگہ آر ایس ایس کے سابق سربراہ کے سی سدرشن کے مضامین شامل کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT