Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو پریسیڈنٹ ایوارڈ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو پریسیڈنٹ ایوارڈ

نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں غداری کے تنازعہ پر پیدا شدہ سیاسی طوفان کے درمیان جواہر لال نہرو جیسی پروقار یونیورسٹی کو پریسیڈنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ریسرچ اور اختراعی اقدامات میں اس کے شاندار مظاہرہ پر یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ آسام میں تیج پور یونیورسٹی کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے بہترین یونیورسٹی قرار دیا۔ تیج پور یونیورسٹی نے سالانہ وزیٹرس ایوارڈ برائے بہترین یونیورسٹی حاصل کیا ہے۔ پروفیسر راکیش بھٹناگر کے ساتھ ساتھ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے مرکولر پرشٹالوجی گروپ کو بھی اختراعی اور ریسرچ اقدامات کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 14 مارچ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیٹرس ایوارڈ برائے 2016ء عطا کریں گے۔ صدرجمہوریہ نے ان اداروں کو ایوارڈ دینے کا اعلان 2014ء میں وائس چانسلر کانفرنس میں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT