Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جواہر نگر اور گاندھی نگر میں دو افراد کی خودکشی

جواہر نگر اور گاندھی نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) جواہر نگر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر اور دوسرے نے تنہائی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا جواہر نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ جانسن جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان سے جانسن ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 3 مئی کے دن پھانسی لیکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم اس شخص کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ بھانو چندر جو بے روزگار تھا ۔ نیو بھوئی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT