Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جواہر نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

جواہر نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر پولیس حدود میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 59 سالہ سید حسینی جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ جے جے نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل جواہر نگر حدودمیں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سات امرائی میں
ایک شخص کی خودکشی
شمس آباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک شخص نے خود پر کیروسن ڈال کر آگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب پریش 55 سالہ ساکن سات امرائی نے کل رات اپنے مکان میں خود پر کیروسن چھڑ کر آگ لگالی اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT