Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جوا کھیلتے ہوئے چھ افراد گرفتار ایس او ٹی عہدیداروں کی کارروائی

جوا کھیلتے ہوئے چھ افراد گرفتار ایس او ٹی عہدیداروں کی کارروائی

شمس آباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ میں کل رات ایس او ٹی عہدیداروں نے جوا کھیلنے والے چھ افراد کو گرفتار کرکے شمس آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل شام تمام چھ ڈرائیورس ساکن کیرالا جوا کھیل رہے تھے کہ ایس او ٹی عہدیداروں نے دھاوا کرکے انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5210 روپئے ضبط کرلئے اور انہیں شمس آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔ محمد احمد پاشاہ سب انسپکٹر نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT