Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جوبلی بس اسٹیشن میں سوچھ بھارت مہم کا انعقاد

جوبلی بس اسٹیشن میں سوچھ بھارت مہم کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : ملک گیر سطح پر سوچھ بھارت مہم کے تحت آج جوبلی بس اسٹیشن پر سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سری کالکی مناوا سیوا سمیتی کے تقریبا 400 والینٹرس نے حصہ لیا اور صاف صفائی کا کام انجام دیا ۔ یہ مہم عالمی یوم وحدت کے موقع پر رکھا گیا تھا ۔ اس طرح کا پروگرام ملک کے تقریبا 20 ریاستوں بشمول دہلی ، لکھنو ، پٹنہ ، رانچی ، بھوبنیشور ، بہرام پور ، بھوپال ، احمد آباد ، کولکتہ ، منگلور ، میسور ، بنگلور ، حیدرآباد ، وشاکھا پٹنم ، وجئے واڑہ ، راجہ مہیندرا ورم ، چینائی ، کوئمبتور ، تریویندرم ، اندور ، سورت اور دیگر شہروں میں بھی منعقد کیا گیا ۔ سمیتی نے اس پروگرام کے تحت عوام اور مسافروں کی مدد کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT