Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز ڈرائیور قتل کیس آئی اے ایس آفیسر اور بیٹا گرفتار

جوبلی ہلز ڈرائیور قتل کیس آئی اے ایس آفیسر اور بیٹا گرفتار

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے کار ڈرائیور قتل مقدمہ میں تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری آئی اے ایس عہدیدار ڈی وینکٹیشور راؤ کو اُن کے فرزند کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈرائیور ناگا راجو کا قتل آئی اے ایس آفیسر کے فرزند وینکٹ سکرتھ نے کیا اور اس کی وجہ ہم جنس پرستی تھی۔ اُنھوں نے بتایا کہ 17 مارچ کی رات دونوں اپارٹمنٹ کی چھت پر شراب نوشی کررہے تھے۔ قاتل نے مقتول کے ساتھ جنسی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی لیکن اُس نے انکار کردیا چنانچہ وینکٹ سکرتھ نے ڈرائیور کا گلا دبادیا اور اُس کے سر کو پتھر سے دے مارا۔ دوسرے دن 18 مارچ کو اپارٹمنٹ سے نعش کی منتقلی کے دوران قتل کا انکشاف ہوا۔ پولیس کے مطابق وہ آئی اے ایس عہدیدار کی مدد سے ڈرائیور کی نعش منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT