Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جوبلی ہلز کی قیمتی سرکاری اراضی کی فروخت ناقابل قبول

جوبلی ہلز کی قیمتی سرکاری اراضی کی فروخت ناقابل قبول

حکومت تلنگانہ کی پہل پر سی پی آئی ( ایم ) کا سخت انتباہ احتجاج کی دھمکی
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں سرکاری اراضیات کی فروخت کرنے کا فیصلہ تلنگانہ حکومت کیلئے مشکلات کا سبب بن گیا ہے ۔ جوبلی ہلز میں 17 ایکڑ سرکاری اراضی کی فروخت کے خلاف سی پی آئی ( ایم ) نے سخت احتجاج کا انتباہ دیا ہے ۔ غریب بے گھر عوام سے کئے گئے وعدوں کی تعمیل اور پکے مکانات کی تعمیر کو یقینی بنانے تک کسی بھی قسم کے اقدام کو کمیونسٹ جماعت نے ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ بصور ت دیگر میں تحریک شروع کرنے اور کسی بھی صورت اس کو رکوانے کا انتباہ دیا ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سٹی سکریٹری مسٹر ایم سرینواس نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں بڑے پیمانے پر مخالف مہم کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف چیف منسٹر غریب و بے گھر شہریوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے اراضی تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں اور اب جبکہ اراضی موجود ہے تو ایسی صورت میں اس سرکاری اراضی کو فروخت کرنے کی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر دوہرے موقف اور بے گھر افراد کے جذبات کا استحصال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت غریبوں کے ساتھ دھوکہ باز پالیسیوں کو اپنا رہی ہے ۔ سکریٹری سی پی آئی ایم نے کہا کہ ایک وقت چیف منسٹر نے مکانات کی تعمیر کیلئے خزانے میں کسی بھی قسم کی کمی نہ ہونے کا اعلان کیا اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا اور اب اراضیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو مکانات کی تعمیر میں صرف کرنے کی بات کی جارہی ہے ۔ جو دراصل چیف منسٹر کے دوہرے معیار اور حکومت کے معاشی بحران کا سبب دیکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ سابق میں اراضیات کی نیلامی اور فروخت کی سخت مخالفت کرنے والی تلنگانہ راشٹرا سمیتی اب آخر کیوں اس طرح کی اقدام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو مکانات کیلئے اراضیات کی فروخت کی بات کرنا حکومت کی دھوکہ باز پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے سرکاری اراضیات کی نیلامی کو فوری طور پر روکنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع کرنے اور سخت احجاج کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT