Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز کے کاویری ہلز میں سڑک حادثہ ۔دوکاروں کو شدید نقصان

جوبلی ہلز کے کاویری ہلز میں سڑک حادثہ ۔دوکاروں کو شدید نقصان

حیدرآباد۔ 13۔مئی۔ ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز کے کاویری ہلز میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوکاروں کو شدید نقصان پہنچا۔یہ حادثہ آج صبحُ اُس وقت پیش آیا جب چھوٹی کار ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔بتایا جا تا ہے کہ رانگ روٹ پر چھوٹی کار جارہی تھی جسے ایک لڑکی چلارہی تھی۔اس کار میں سوارلڑکی نے اس کا توازن کھودیا اور اس نے ٹاٹاسفاری کار کوٹکردے دی۔ حادثہ میں دونوں کاروں کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا۔حادثہ کے ساتھ ہی چھوٹی کار کے ایر بیگس کھل گئے جس سے لڑکی محفوظ رہی ۔اس حادثہ کے فوری بعد لڑکی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہی ۔اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور فرار لڑکی کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جانچ شروع کردی۔بعد ازاں پولیس نے دونوں کاروں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔

TOPPOPULARRECENT