Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جوبیڈن 2020ء کے صدارتی امیدوار ہوں گے

جوبیڈن 2020ء کے صدارتی امیدوار ہوں گے

واشنگٹن ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جوبیڈن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2020ء میں امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ہوں گے۔ کیپٹل ہل میں کل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 74 سالہ بیڈن نے یہ بات کہی۔ اگر جوبیڈن نے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور منتخب ہوگئے تو اس وقت وہ امریکہ کے سب سے زیادہ عمر والے (78 سال) صدر ہوں گے۔ اخباری نمائندوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ موصوف کہیں مذاق تو نہیں کررہے جس کے بعد کچھ دیر توقف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی امکانات کو خارج نہیں کرسکتے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ 2015ء میں جوبیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ بہرحال ان کا ماننا ہیکہ تقدیر کے کھیل بھی نرالے ہوتے ہیں۔ انسان چاہتا کچھ اور ہے اور ہوتا کچھ اور ہے۔

TOPPOPULARRECENT