Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوشنا نے ماریا کا خواب چکنا چور کردیا

جوشنا نے ماریا کا خواب چکنا چور کردیا

گوہاٹی۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی صف اول کی اسکواش کھلاڑی  جوشنا چناپا نے 12ویں جنوبی ایشیائی گیمز میں پاکستانی کھلاڑی  ماریا طور کو شکست دے کر ان کا گولڈ میڈل  جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ ٹاپ سیڈ اور عالمی درجہ بندی میں 14ویں نمبر پر موجود چناپا نے کو پہلے سیٹ میں 10-12 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد انہوں نے میچ میں بہترین انداز میں واپسی کی اور لگاتار تین سیٹ 11-7، 11-9 اور 11-7 سے جیت کر گولڈ میڈل  حاصل کر لیا۔ عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر موجود ماریا طور نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ جیتا تاہم دوسرے سیٹ کے دوران جب مقابلہ 7-7 سے برابر تھا، چناپا سے ٹکر کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں اور ان کی بائیں آنکھ کی بھنووں کے پاس سے خون بہنے لگا۔ ماریا کے زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ میچ رکنے اور زخمی ہونے کے بعد ماریا ویسے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکیں جیسا وہ زخمی ہونے سے قبل کر رہی تھیں اور اس کے بعد چناپا پورے میچ پر حاوی رہیں اور انہوں نے ماریا کو اس سیٹ میں 11-7 سے زیر کرنے کے بعد باقی دونوں سیٹ بھی اپنے نام کر لئے۔ چناپا نے اس فتح کے ساتھ ایونٹ میں اسکواش میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوایا۔

TOPPOPULARRECENT