Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوشنا کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک مصری حریف کو شکست قطر کلاسک اسکوائش

جوشنا کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک مصری حریف کو شکست قطر کلاسک اسکوائش

دوحہ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر کلاسک اسکوائش چمپین شپ کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستانی جوشنا چنپا نے عالمی نمبر ایک مصری رانیم الولیلی کو حیرت انگیز طور پر شکست دے دی۔ عالمی سطح پر 20 ویں مقام کی حامل ہندوستانی چمپین چنپا نے سرکردہ مصری حریف کو کھیل کے صرف 37 ویں منٹ میں 11-9، 4-11، 11-6، 11-9 سے شکست دی، لیکن ایک اور ہندوستانی دیپیکا پلیکل کو مصری حریف یثرب عادل نے کھیل کے 26 ویں منٹ میں 7-11، 7-11، 5-11 سے شکست دی۔ دوسرے راؤنڈ میں جوشنا کا مقابلہ یثرب سے ہوگا۔ دو ہفتے قبل ڈیلاویہ انوسٹمنٹ یو ایس اوپن کے ایک راست مقابلے میں جوشنا نے عالمی نمبر 10، اینی آو کو شکست دی تھی اور کھیل کا فارم برقرار رکھتے ہوئے اسکندریہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ الولیلی کو سخت مقابلہ سے دوچار کیا۔

TOPPOPULARRECENT