Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / جولوگ وزیراعظم مودی اور بی جے پی سے اتفاق نہیں رکھتے ‘ ان کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ راہول

جولوگ وزیراعظم مودی اور بی جے پی سے اتفاق نہیں رکھتے ‘ ان کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ راہول

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندپی نے جمعرات کے روزالوار واقعہ کی شدید مذمت کی اور وزیراعظم نریندر مودی اور راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کے نظریات جس کے تحت ان لوگوں سے اتفاق نہیں کرتا اس کے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

راہول گاندھی نے اپنے مذمتی تبصرے میں کہاکہ ’’ یہ ایک نیا ہندوستانی نظریہ ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی اپنے نظریہ کی تشہیر کررہے ہیں ‘ جہاں پر صرف ایک ہی خیال غالب رہے گا۔

اگر کوئی اس کو قبول نہیں کرے اور پی ایم مودی کے ساتھ آر ایس ایس کے نظریہ پراتفاق سے انکار کرے تو ان کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جس اس ملک میں سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں‘‘۔قبل ازیں راہول گاندھی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں تشدد کے واقعہ کو نظم وضبط کی بڑی ناکامی قراردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ جہاں پر حکومت اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہوجاتی ہے اور ہجوم کو تشدد کرنے کا موقع فراہم کرتے ہے وہاں پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔الوارنظم وضبط کی ناکامی کا بڑا واقعہ‘‘ہے ۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ ہمیں توقع ہے کہ حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی‘‘۔ چہارشنبہ کے روز پیش ائے واقعہ جس میں پانچ گاؤ رکشکوں کے حملے میں ایک مسلم شخص کی موت واقعہ ہوگئی تھی اور اس ضمن میں تین لوگوں کو پولیس نے اب تک گرفتار کیاہے۔

یکم اپریل کو واقعہ پیش آیا جس میں وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل کارکنوں نے نیشنل ہائی وے 8پر گائیو ں سے لدی گڑی کو روک کر تشدد برپا کیاتھا۔اس ضمن میں ایک ایف ائی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT