Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جونیئر فارسٹ آفیسر اسوسی ایشن کے انتخابات ڈیویژنل جنرل سکریٹری عبدالمصویر منتخب

جونیئر فارسٹ آفیسر اسوسی ایشن کے انتخابات ڈیویژنل جنرل سکریٹری عبدالمصویر منتخب

سرپورٹاؤن ۔ 25نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فارسٹ عہدیداروں میں یکجہتی اور ایک پلاٹ فارم پر لانے کی غرض سے کاغذنگر فارسٹ ڈیویژن کے حدود میں موجود تمام فارسٹ سیکشن آفیسر آفیسرس کے انتخابات عمل میں آئے ۔ اس موقع پر متفقہ طور پر تلنگانہ اسٹیٹ جونیئر فارسٹ آفیسر س اسوسی ایشن یونٹ کاغذنگر ڈیویژن صدر ‘ یوگیس کلکرنی ‘جنرل سکریٹری کی حیثیت سے عبدالمصویر ‘نائب صدر کیلئے ٹی منوہر ‘ آرگنائزنگ سکریٹریموہن راؤ ‘ جوائنٹ سکریٹری ملیش اور خازن کیلئے پرساد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ عبدالمصویر کو جونیئر فارسٹ آفیسرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہونے پر تمام فارسٹ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ خصوصاًضلع عادلآباد کے مختلف فارسٹ ڈیویژن میں ڈیوٹی انجام دینے والے مسلم اقلیتوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT