Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جونیر اسسٹنٹ دفتر تحصیلدار رشوت کے الزام میں گرفتار

جونیر اسسٹنٹ دفتر تحصیلدار رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 16 فروری کو 5-30 بجے شام سری آر وی سبرامنیم ، جونیر اسسٹنٹ ، دفتر تحصیلدار ، ریڈی گوڑیم منڈل ضلع کرشنا کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ شکایت کنندہ کے بچوں اور ان کے بھائی کے تاخیر سے برتھ سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے دفتری تائید کے لیے 10,000 روپئے رقم بطور رشوت طلب اور قبول کررہے تھے ۔ ان کے شرٹ کی بائیں جیب سے رقم بازیاب کرلی گئی ۔ کیمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ پر اے سی بی عدالت ، وجئے واڑہ میں راشی عہدیدار کو پیش کردیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT