Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جونیر این ٹی آر نے لکی کار نمبر 9999 دس لاکھ پچاس ہزار میں خریدا

جونیر این ٹی آر نے لکی کار نمبر 9999 دس لاکھ پچاس ہزار میں خریدا

حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) اداکار جونیر این ٹی آر نے لکی کار نمبر 9999 دس لاکھ پچاس ہزار روپئے ادا کرکے حاصل کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ نمبر جونیر این ٹی آر نے اپنی BMW سیون سیریز نئی کار کے لئے حاصل کیا ہے انھیں رجسٹریشن نمبر TS09EC9999 حاصل ہوا۔ جونیر این ٹی آر کے پاس جتنی کاریں ہیں سب کے فینسی نمبر 9999 ہیں اور جونیر این ٹی آر 9999 کو لکی نمبر مانتے ہیں۔ کل لکی نمبر الاٹمنٹ کے وقت جونیر این ٹی آر آر ٹی اے آفس خیریت آباد پر موجود نہیں تھے۔ وہ اپنی آنے والی فلم جنتا گیاریج کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT