Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جونیر سیول ججس کے تبادلے و تقررات

جونیر سیول ججس کے تبادلے و تقررات

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھرا پردیش حکومت نے جونیر سیول ججس کے تبادلے اور تقررات عمل میں لائے ہیں۔ دونوں ریاستوں کی عدالتوں میں نئے تقررات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 95 نئے جونیر سیول ججس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ عہدوں کا جائزہ حاصل کریں۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ رنگاریڈی ضلع کے جن جونیر سیول ججس کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے، ان میں خاص کر اظہر حسین جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اسپیشل موبائل کورٹ ، کریم نگر سے تبادلہ کرکے XIX اسسٹنٹ جج سٹی سیول کورٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح برنگی سرینواسلو ایڈیشنل جونیر سیول جج محبوب آباد کو XX اسسٹنٹ جج سٹی سیول کورٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ شریمتی سرمپدی سری دیوی جونیر سیول جج نرسم پیٹ ضلع ورنگل کو کوکٹ پلی سائبرآباد منتقل کیا گیا۔ ٹی نرسی ریڈی پرنسپل جونیر سیول جج جنگاؤں اب فرسٹ اسسٹنٹ جج سٹی سیول کورٹ سکندرآباد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT