Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / جونیر ویمنس ایشیا کپ ہاکی میں آج ہند کا مقابلہ

جونیر ویمنس ایشیا کپ ہاکی میں آج ہند کا مقابلہ

نئی دہلی ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ماہ طویل تیاری کیمپ کے بعد بلند حوصلہ ہندوستان کی جونیر ویمنس ہاکی ٹیم کا مقصد ہوگا کہ پُراعتماد شروعات کی جائے جب وہ 7 ویں ایشیا کپ بمقام چانگزو، چین کے کل اپنے پول میچ میں جنوبی کوریا سے کھیلیں گے۔ نوجوان ہندوستانی خواتین اس ٹورنمنٹ کے پول مرحلے میں چین، ملائیشیا، سنگاپور اور ڈی پی آر کوریا کا سامنا کریں گی۔ یہ ٹورنمنٹ آئندہ سال کے ایف آئی ایچ جونیر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر ایونٹ ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اسٹار کھلاڑی رانی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کئی تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو سینئر ٹیم کی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔ رانی فارورڈ لائن کی قیادت انوپما بارلا، پونم بارلا، نونیت کور اور سونیکا کے ساتھ کریں گی۔ وائس کیپٹن نوجوت کور اور باصلاحیت للی چانو مڈفیلڈ ایریا میں متحرک رہتے ہوئے ڈیفنس لائن کیلئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT