Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جونیر ٹیبل ٹینس ، تمام 10 گولڈ میڈلس پر ہندوستان کا قبضہ

جونیر ٹیبل ٹینس ، تمام 10 گولڈ میڈلس پر ہندوستان کا قبضہ

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولمبو کے قریب ماؤنٹ لوانیہ پر کھیلے گئے جنوبی ایشیائی جونیر ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے آج مزید 6 گولڈ میڈلس جیت کر اس مقابلے میں پیش کردہ تمام 10 گولڈ میڈلس پر قبضہ کرلیا۔ علاوہ ازیں ہندوستانی جونیر کھلاڑیوں کو 14 کے منجملہ 4 سلور میڈلس بھی حاصل ہوئے۔ تین روزہ چمپین شپس کے پہلے دن دن کے دوران ہندوستانی لڑکوں کو 4 گولڈ میڈلس حاصل ہوئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے ڈبلز پر بھی اپنا غلبہ برقرار رکھا۔ علاوہ ازیں آج شام انہیں تمام سنگلز مقابلوں میں بھی گولڈ میڈلس حاصل ہوئے۔ ہندوستان اور سری لنکا کے جونیر کھلاڑیوں نے کوریا کے آن سان میں 29 جون تا 4 جولائی منعقد شدنی مقابلوں کیلئے اپنی جگہ بنالی۔
فارمولہ ای میں مہندرا کے ہیڈ فیلڈ اور روزنکوسٹ کا بہتر مظاہرہ
پیرس۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہندرا ریسنگ نے ایف آئی اے فارمولہ ای چمپین شپ میں اب تک کے سب سے بہترین دو ہندسوں تک رسائی حاصل کی جب نک ہیڈ فیلڈ او فیلکس روزنکوسٹ کو پیرس ای پری میں تیسرا اور چوتھا مقام حاصل ہوا۔ جرمن ڈرائیور ہیڈ فیلڈ نے اپنی مہم وہاں سے شروع کی جہاں سات دن قبل انہوں نے چھوڑی تھی۔ انہیں تیسرا مقام حاصل ہے اور وہ اپنے سویڈن کے ٹیم ساتھ روزنکوسٹ سے ایک پائیدان اوپر ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ مشترکہ نتیجہ سے پتہ چلا ہے کہ اس مشترکہ ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کے مونا کو ای پری مقابلے سے اس مرتبہ قدرے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ جنہیں پہلے تیسرا اور چھٹواں مقام حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT