Thursday , April 27 2017
Home / Health / جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 7 طریقے

جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 7 طریقے

جوڑوں کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے یہ اس کے شکار کسی فرد سے پوچھیں اور یہ زندگی کے افعال کو بہت زیادہ متاثر بھی کرتا ہے۔ جوڑوں کا درد کافی عام اور تکلیف دہ ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ عام چیزیں بھی اس میں کمی لانے کا باعث بن سکتی ہیں؟
وزن میں کمی
جوڑوں کے درد سے نجات کا سب سے بہترین نسخہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا ہے مگر ضرورت پڑنے پر جسمانی وزن کم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر پھر بھی وزن میں ایک پونڈ کمی سے بھی جوڑوں پر چار پونڈ کا دباؤ کم ہوتا ہے۔ اگر دس سے بیس پونڈ تک کم کرلیا جائے تو جوڑوں کے امراض بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
ورزش
جسمانی سرگرمیاں ایسے افراد کے لئے بہت ضروری ہیں جو جوڑوں کے درد کے شکار ہوں، اب یہ اپنے گھر میں چہل قدمی ہو یا ایسا ہی کوئی ہلکا پھلکا کام، عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ورزش سے جوڑوں کا درد بدتر ہوجاتا ہے تاہم اس میں حقیقت نہیں، چہل قدمی، سوئمنگ یا سائیکل چلانے جیسی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت نہیں ہوتیں۔
غذا کا درست انتخاب
جوڑوں کے درد سے نجات کے لئیاومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا کا استعمال اس میں کمی لاتا ہے، یہ فیٹی ایسڈز مچھلی میں کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں لہذا اس کا استعمال عادت بنالیں۔
ہلدی
گھروں میں کھانوں کے لئے عام استعمال ہونے والا یہ مصالحہ بھی جوڑوں کے درد میں کمی لاتا ہے، اس کی وجہ اس میں موجود ورم کش خوبیاں ہیں۔
مالش
جوڑوں کی مالش کو معمول بنالینا درد اور اکڑن میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے جبکہ ان کی حرکت بھی بہتر ہوتی ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ کیلشیئم، میگنیشم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، یہ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مواد کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں اور اسے روزانہ صبح پینا عادت بنالیں۔
دار چینی
یہ مصالحہ بھی درد میں کمی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ سوجن کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ چینی گرم پانی میں ملائیں اور نہار منہ پی لیں۔ اس معمول کو کئی    روز تک دہرائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT