Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جوڑوں کے درد کے لیے یونانی دوا کی مفت تقسیم

جوڑوں کے درد کے لیے یونانی دوا کی مفت تقسیم

سیاست میں شائع نیوز کے اثر سے دور دراز سے افراد کا استفادہ
شمس آباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد یونانی دواخانہ کی جانب سے ہر چہارشنبہ کو جوڑوں کے درد کے لیے مفت تشخیص کرتے ہوئے دوا تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس نیوز کو روزنامہ سیاست میں شائع کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئیر میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ سیاست پیپر کٹنگ کے ساتھ حافظ بابا نگر کے محمد عبدالحسیب اور وارث گوڑہ سکندرآباد کے 72 سالہ محمد عبدالحفیظ شمس آباد یونانی دواخانہ پہنچ کر اپنی تشخیص کروائی ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری نے بتایا کہ سیاست کی خبر دور دراز کے علاقوں کے علاوہ کئی مقامات سے عوام شمس آباد آکر اپنا علاج کروا رہے ہیں ۔ جناب محمد عبدالحفیظ نے بتایا کہ انہوں نے سیاست کی خبر کو دیکھتے ہوئے یہاں علاج کے لیے آئے ہیں اور امید ہے کہ ان ادویات کے ذریعہ انہیں فائدہ پہنچ جائے ۔۔

ڈاکٹر عقیل ہاشمی کی تازہ تصنیف شائع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : نامور ادیب ، شاعر محقق اور نقاد ڈاکٹر عقیل ہاشمی سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی تازہ تصنیف سقوط سلطنت قطب شاہی کے بعد عہد عالمگیر کے دکنی شاعر سید محمد عشرتی کی مثنوی ’ دیپک پتنگ ‘ ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی سے شائع ہوچکی ہے ۔ اس کتاب سے قبل ڈاکٹر صاحب کی نظم و نثر نیز تحقیق کی کوئی 28 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT