Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ ، نڈال ، مرے ، میڈرڈ کوارٹرس میں داخل

جوکووچ ، نڈال ، مرے ، میڈرڈ کوارٹرس میں داخل

میڈرڈ ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اسپین کے رابرٹو باؤٹسٹا آگوٹ کو 6-2,6-1 سے شکست دیتے ہوئے میڈرڈ ماسٹرس کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔ رواں سیزن میں یہ اُن کی 30 ویں کامیابی بھی تھی ۔ دفاعی چمیپئن اینڈی مرے اور تیزی سے دوبارہ ابھرنے والے رافیل نڈال نے بالترتیب سام کوئیری اور گیلیس سائمن کو شکست دیکر سیمی فائنل مقابلہ میں رسائی کیلئے اپنی کامیاب جدوجہد جاری رکھی ۔ جوکووچ تین سال بعد پہلی مرتبہ میڈرڈ میں کھیل رہے ہیں ۔ جس کے باوجود انھیں اسپین کے دارالحکومت میں جاری مقابلوں میں قدم جمانے کوئی دشواری نہیں ہوئی ۔ انھوں نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ’’پہلے سٹ میں 2-2 پر برابری کے بعد حریف کی سرویس کا خاتمہ کرسکا جس کے بعد کسی نقص کے بغیر مظاہرہ کیا گیااور کھیل بخوبی جاری رہا ‘‘ ۔ پانچویں ٹائٹل کیلئے سربیا کے جوکووچ اپنی مہم جاری رکھیں گے جن کا آئندہ مقابلہ کنیڈا کے میلوس راڈنچ سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT