Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اور سرینا ومبلڈن میں سرفہرست کھلاڑی

جوکووچ اور سرینا ومبلڈن میں سرفہرست کھلاڑی

لندن۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمس آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سال کے تیسرے گرانڈسلام  ومبلڈن کیلئے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے ٹاپ سیڈ مقرر ہو ئے۔ میگا ایونٹ 27 جون تا 10 جولائی  منعقد ہو گا۔ آل انگلینڈ کلب نے میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے سیکنڈ سیڈ، سوئس ا سٹار راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں۔ رافل نڈال کی عدم موجودگی میں اسٹینسلاس واورینکا فورتھ سیڈ مقرر کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT