Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ نے مکمل کوچنگ عملہ برطرف کردیا

جوکووچ نے مکمل کوچنگ عملہ برطرف کردیا

بلغراد۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس  اسٹار نواک جوکووچ نے طویل عرصے کھیل میں رہنمائی کرنے والے ماریان وائیدا سمیت تمام کوچنگ ٹیم کو برطرف کردیا۔ نواک جوکووچ نے یقین ظاہر کیا کہ ان کا یہ فیصلہ بہترین نتائج حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا اورجب تک انہیں ہیڈکوچ کیلئے مناسب شخص نہیں مل جاتا وہ اکیلے ٹورزپر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کوچنگ ٹیم نے پروفیشنل کیریئر کے دوران بھرپور مدد کی جس پر وہ ہمیشہ ان کا مشکور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شکاری کی مانند ان کی ٹینس کورٹ پر بھوک مزید بڑھ گئی ہے۔
مصباح ‘پٹوڈی اور راناتنگا کی صف میں شامل
برج ٹاون۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  بارباڈوس میں میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف 106رنز کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی بطور کپتان یہ 55 ٹسٹ میچوں میں 19 ویں شکست ہے جس کے بعد ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ناکامیوں سے دو چار ہونے والے کپتانوں میں مصباح الحق ابتدائی دس کپتانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ایشیا میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والے کپتانوں میں مصباح الحق سری لنکا کے ارجنا رانا تنگا اور ہندوستان کے نواب منصور علی خان پٹودی کی صف میں آگئے ہیں۔نواب پٹودی نے بطور کپتان 40 ٹسٹ میں 9 فتوحات اور 19ناکامیاں ،سری لنکا کے ارجنا رانا تنگا نے 60 ٹسٹ میں 27 فتوحات  اور 19 ناکامیاں ،جبکہ مصباح الحق نے 55 ٹسٹ بطورکپتان ٹیم کی نمائندگی کی جس میں  25 فتوحات اور 19میں انھیں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT