Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ کو حیران کن شکست‘نڈال سیمی فائنل میں

جوکووچ کو حیران کن شکست‘نڈال سیمی فائنل میں

مونٹی کارلو ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر2 سربیا ئی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی کوارٹر فائنل میں ہی حیران کن شکست ہو گئی اور بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے انہیں شکست دے کر رافل نڈال،البرٹ راموس ونولاس اور لوکاس پوائیل کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ موناکو کے مقام مونٹی کارلو میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر دس سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے نمبر دو سیڈ حریف نوواک جوکوچ کو تین سٹوں پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد حیران کن طور پر 6-2،3-6 اور 7-5 سے شکست دی ۔ نمبر پندرہ سیڈ اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے نمبر پانچ سیڈ کروشیا کے مرین سلچ کو 6-2،6-7 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنمنٹ کا ایک اور حیران کن نتیجہ دیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل  میں نمبر گیارہ سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل کو نمبر سولہ سیڈ یوروگوئے کے پابلو کیوواس کیخلاف کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی تاہم انہوں نے بھی 6-0،3-6 اور 7-5 کی کامیابی یقینی بنائی جبکہ نمبر چار سیڈ اسپین کے رافل نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیگو شوارٹزمین کو6-4 ‘6-4 سے شکست دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT