Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ کو حیران کن شکست نڈال سیمی فائنل میں داخل

جوکووچ کو حیران کن شکست نڈال سیمی فائنل میں داخل

میکسیکو ۔3 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافل نڈال جاپان کے یوشی ہوتو کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں لیکن دوسری جانب عالمی نمبردو سربیائی  ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلیائی کھلاڑی نیک کارگوایس کے خلاف ایک سخت مقابلے میں 7-6 (11-9) ‘ 7-5 کی حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ اے ٹی پی کا پہلا مقابلہ تھا۔کوارٹر فائنل میں اسپین کے  نڈال اور جاپان کے یوشی ہوتو کے درمیان مقابلہ رہا دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ نڈال  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا سٹ 7-6  سے اپنے نام کیا ، دوسرے سیٹ میں وہ اپنے حریف پر چھائے رہے اور انہیں 6-3  سے با آسانی ہرا کر کوارٹر فائنل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کروشیا کے مارین چیلیک  سے  ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT