Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ کو شکست ‘تھیم کااب نڈال سے سیمی فائنل

جوکووچ کو شکست ‘تھیم کااب نڈال سے سیمی فائنل

پیرس۔7جون (سیاست ڈاٹ کام )نوجوان آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے کوارٹر فائنل میں  دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ کو راست سٹوں میں 7-6 (5), 6-3, 6-0 سے حیران کن شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں جمعہ کو ان کا مقابلہ رافل نڈال سے ہوگا۔سال کے دوسرے گرانڈ سلام  فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں ٹائمی بیکسنزکی اور یلینا اوسٹاپینکو سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ کوارٹر فائنل  میں خراب موسم کے باوجود نمبر تیس  سوئس کھلاڑی ٹائمی بیکسنزکی نے نمبر تیرہ سیڈ فرنچ حریف کرسٹینا ملاڈینووچ کو 6-4 ‘6-4  کے  اسکور سے شکست  دے کر سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایک اور  میچ میں لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو نے نمبر گیارہ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو تین سٹوں پر مشتمل مسابقتی مقابلے میں  4-6،6-2 اور6-2 سے حیران کن شکست دے کر انکی پہلے گرانڈ سلام کامیابی کے خواب کو چکنا چور کردیا۔ موسم کی خرابی کے سبب مینز ایونٹ کے مقابلے بروقت شروع نہ ہو سکے اور دونوں کوارٹر فائنل میچوں کا وقت تبدیل کرنا پڑا جہاں 10 ویں فرنچ اوپن کی امید کے ساتھ بہترین مظاہر کررہے رافل نڈال کو سیمی فائنل میں رسائی کا اس وقت موقع مل گیا جب کوارٹر فائنل کے دوسرے سٹ میں انکے حریف ہم وطن کارینو بوسٹا مقابلے سے دستبردار ہوگئے ۔ نڈال نے اس مقابلے میں 6-2 اور 2-0 کی سبقت بنالی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT