Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / جوکووچ کو شکست‘ زیوریف اٹالین اوپن چیمپئن

جوکووچ کو شکست‘ زیوریف اٹالین اوپن چیمپئن

روم ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 4-6، 3-6 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز سے ہی 20 سالہ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے اپنے حریف نواک جوکووچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور یہ خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئے۔سیمی فائنل میں زیوریف کا سامنا امریکی کھلاڑی جون اسنر سے ہوا تھا جہاں وہ اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-4, 6-7, 6-1 سے فتح یاب ہوئے تھے۔دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 2 سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریائی کھلاڑی ڈومنک تھیم سے ہوا جس میں جوکو وچ نے 6-1, 6-0 سے آسان فتح سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی حالانکہ تھیم نے کوارٹر فائنل میں خطاب کے مضبوط دعویدار رافل نڈال کو شکست دیکر اس ٹورنمنٹ کا حیران کن نتیجہ دیا تھا لیک وہ جوکووچ کے خلاف اس مظاہرہ کو دہرا نہ سکے۔میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے لیے جوکوچ کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترنا ہی بڑا اعزاز ہے۔نواک جوکووچ کی تعریف کرتے ہوئے فاتح نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے وہ جیت نہیں سکے لیکن فرنچ اوپن خطاب کے لئے وہ پسندیدہ ہوں گے۔نواک جوکووچ نے الیگزینڈر زیوریف کو کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زیوریو مستقبل میں ایسے کئی خطابات اپنے نام کریں۔اس ٹورنمنٹ میں انگلش کھلاڑی اینڈی مرے دفاعی چیمپئین کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے لیکن انہیں دوسرے مرحلے میں ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا ۔دریں اثناء خواتین سنگلز مقابلوں میں یوکرین کی ایلینا اسویتلینا نے رومانیہ کی سیمونا ہلیپ کو 4-6, 7-5, 6-1 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پیری ہیوس ہربرٹ اور نکولس مہاٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کامیاب رہی، انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی مارسیل گرانولرز اور کروشین کھلاڑی ایوان ڈوڈگ کی جوڑی کو فائنل میں 4-6, 6-4, 10-3 سے شکست دی۔خواتین ڈبلز میں تائیوانی ٹینس اسٹار چان ینگ یان اور سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگس کی جوڑی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی، انہوں نے ایکاترینہ ماکاروا اور الئنا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو فائنل میں 7-5 , 7-6 سے شکست دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT