Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی

جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی

نیویارک۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کہنی کی تکلیف کے سبب ان کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل سے زخم کے سبب دستبردار ہونے والے جوکووچ نے کہا کہ وہ سیدھی کہنی کی تکلیف سے صحتیابی کیلئے وقفہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔سربیائی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جوکووچ کو تکلیف سے بحالی میں 12 ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ تواتر کے ساتھ کھیلنے کے سبب ان کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔12 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپیئن 2011 اور 2015 میں یو ایس اوپن جیت چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2005 میں آسٹریلین اوپن میں کرئیر کا آغاز کرنے والے نوواک جوکووچ مسلسل 51 گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں شرکت کر چکے ہیں لیکن زخم کے سبب اس مرتبہ ان کا یہ سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT