Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکویچ، سرینا کو ٹاپ اسپورٹس ایوارڈز

جوکویچ، سرینا کو ٹاپ اسپورٹس ایوارڈز

برلن ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نواک جوکویچ اپنی تیسری ’اسپورٹس پرسن آف دی ایئر‘ ٹروفی لے کر چلتے بنے، جبکہ سرینا ولیمز کو بھی تیسری مرتبہ ویمنس کا اعلیٰ اعزاز ملا اور اس طرح ٹینس کو 16 ویں لاریز ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز میں غلبہ حاصل ہوا، جو یہاں پُرشکوہ تقریب میں پیش کئے گئے۔ جوکویچ جنھوں نے یہ ایوارڈ 2012ء اور 2015ء میں جیتا تھا، گزشتہ سال تین گرانڈ سلام ٹورنمنٹس آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے حصول پر متواتر دوسری بار ’آسکر آف اسپورٹس‘ لے گئے۔ وہ فرنچ اوپن میں فائنلسٹ بھی رہے۔ جوکویچ نے موجودہ F1 لیڈر نیکو راسبرگ کے ہاتھوں ٹروفی پیش کئے جانے کے بعد کہا: ’’مجھے اس پر فخر ہے۔ یہ میری زبردست ٹیم کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔ میں ٹینس سے اُنس اور اس کے جذبے کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔ اسپورٹس نے مجھے کئی مختلف طریقوں سے تحریک بخشی ہے۔‘‘ ساکر اسٹار لیونل میسی جنھیں پانچویں مرتبہ نامزد کیا گیا، ٹاپ ایوارڈ کی دوڑ میں پھر ایک پچھڑ گئے۔ خواتین کے زمرہ میں سرینا نہایت پسندیدہ بن کر اُبھریں اور گزشتہ سیزن اپنے تین گرانڈ سلام فتوحات کی مرہون منت امریکی اسٹار اپنی تیسری ’اسپورٹس وومن آف دی ایئر‘ لاریز ٹروفی حاصل کرگئیں۔

TOPPOPULARRECENT