Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکویچ نے میامی جیت پر ماضی کے سوپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑا

جوکویچ نے میامی جیت پر ماضی کے سوپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑا

میامی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 1 نواک جوکویچ نے اسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ٹور میں سب سے زیادہ کمائی والے کھلاڑی کے حیثیت سے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا، جب انھوں نے جاپان کے نشیکوری کے مقابل 6-3، 6-4 کی فتح کے ساتھ لگاتار تیسری مرتبہ میامی اوپن کراؤن جیت لیا۔ جوکویچ کی یہ کامیابی نے جو میامی میں اُن کے کریئر کی چھٹی اور اینڈرے اگاسی کے ریکارڈ کی برابری ہوئی، انھیں 1.028 ملین ڈالر (902,000 یورو) دلائے، جس پر وہ 98,199,548 ڈالر کے ساتھ اے ٹی پی کی اب تک کی زیادہ کمائی کے معاملے میں فیڈرر کو عبور کرلیا۔ عظیم سوئس کھلاڑی کی کمائی 97,855,881 ڈالر رہی ہے۔ 28 سالہ سربیائی اسٹار نے گزشتہ روز کامیابی کے بعد کہا، ’’یہ اس ٹورنمنٹ کا میرا بہترین پرفارمنس رہا۔ یہ صحیح وقت پر اچھے کھلاڑی کے خلاف درج ہوا ہے۔ جوکویچ کی جیت اُن کا ریکارڈ 28 واں کریئر اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل بھی ثابت ہوئی، جس نے اُن کا اسپین کے رفائل نڈال کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ’’یہ حقیقت کہ میں اب تک سب سے زیادہ ماسٹرز جیتنے میں کامیاب ہوا، غیرمعمولی کارنامہ ہے، جس پر مجھے کافی فخر ہے۔‘‘ اتوار کی فتح جوکویچ کے کریئر کی 714 ویں جیت بھی ہے، جس نے انھیں ’آل ٹائم لسٹ‘ میں 11 ویں مقام تک پہنچا دیا، جو اُن کے کوچ چھ مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن بورِس بیکر سے ایک درجہ آگے ہے۔ انھوں نے مزید کہا: ’’میں ان تمام کارہائے نمایاں پر شکرگزار ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ خود کو ریکارڈز کی حامل پوزیشن تک پہنچانا اور تاریخ کے صفحات میں جگہ پانا بہت بڑی کامیابی ہے۔ اُمید ہے میں مزید کئی ریکارڈز بنا پاؤں گا۔ گزشہ پانچ سال میں 31 شروعات میں 30 ویں جیت میامی میں اُن کی مسلسل 16 ویں کامیابی ہے۔

TOPPOPULARRECENT