Friday , August 18 2017
Home / تفریح / ’’جوکھم بھرے رول کرنا چاہتی ہوں ‘‘: سوناکشی

’’جوکھم بھرے رول کرنا چاہتی ہوں ‘‘: سوناکشی

ممبئی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اب رسک لے کر کام کرنا چاہتی ہیں۔سوناکشی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘نور’ کے پروموشن میں مصروف ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب وہ اپنے کیریئر میں رسک لے کر کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بڑے ہیرو اور بڑی فلموں میں خوب کام کر لیا ہے اب وقت ہے ایسا کام کرنے کا جہاں وہ خود کو الگ طرح کے کام کیلئے ثابت کر سکیں۔سوناکشی نے کہا ”میں نے نامورہیرو کیساتھ خوب فلمیں کر لی ہیں اب وقت آ گیا ہے کچھ نیا کرنے کا اور رسک لینے کا۔ اس وقت ناظرین بھی ہر طرح کی فلمیں دیکھ رہے ہیں۔ عورتوں پر مرکوز فلمیں خوب پیسے بھی کما رہی ہیں، تو میں اب ‘اکیرا’ اور ‘نور’جیسی فلمیں کر رہی ہوں۔ میں نے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر لیا ہے لہذا نہ تو بڑے ستاروں کا ساتھ اور نہ ہی ان کی فلمیں چھوڑتی ہوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں رسک لوں اور الگ الگ طرح کی فلمیں کرکے نئے نئے تجربے کروں”۔

TOPPOPULARRECENT