Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جوگی پیٹ میں خوفناک سڑک حادثہ

جوگی پیٹ میں خوفناک سڑک حادثہ

3 افراد ہلاک ، 12 شدید زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
جوگی پیٹ /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوگی پیٹ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں 3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بچے کی منت کے تعلق سے افراد خاندان ناندیڑ سے بذریعہ طوفان گاڑی تروپتی جارہے تھے کہ جوگی پیٹ کے قریب دانم پلی کے پاس ناندیڑ ، آکولہ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے آٹو کو بچانے کے دوران طوفان گاڑی ایک درخت کو ٹکر دے دی جس کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ رجوع کیا گیا اور وہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر سنگاریڈی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ 12 زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔ مہلوکین میں خاتون کولی بائی 55 سالہ سنجیو راتھوڑ 35 سالہ اور اس کی بیوی لکشمی 30 سالہ شامل ہے ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔ ایس آئی سریدھر نے اس حادثہ کے تعلق سے کیس درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT