Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوہانا کونٹا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی سے محروم

جوہانا کونٹا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی سے محروم

لندن ۔13 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی اسٹارکھلاڑی جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث اگلے ہفتے ہونے والے کریملن کپ ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار ہو گئیں جس کے بعد ان کا سیزن کا آخری ٹورنمنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ان کی دستبرداری کے بعد کیرولین گارشیا کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں شرکت یقینی ہو گئی۔ کونٹا کو میگا ایونٹ میں رسائی کیلئے کریملن کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنی تھی لیکن کونٹا گزشتہ ہفتے پیر کی تکلیف میں مبتلا ہوئی تھیں اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT