Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جوہانسبرگ میں ٹرین حادثہ ‘ 300زخمی

جوہانسبرگ میں ٹرین حادثہ ‘ 300زخمی

جوہانسبرگ۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) دو مسافر ٹرینوں کے باہمی تصادم سے جنوبی افریقہ سے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں 300افراد زخمی ہوگئے ۔ ہنگامی حالات کے محکمہ کی خاتون ترجمان نے کہا کہ 326 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہیں ۔ آتش فرو عملہ ٹرینوں کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے مسافرین کو باہر نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر تھیں ۔ مسافر ٹرین ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دوسری کھڑی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT