Friday , September 22 2017
Home / دنیا / جوہانسبرگ کی عمارت میں آتشزدگی،7افراد ہلاک

جوہانسبرگ کی عمارت میں آتشزدگی،7افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ایک کثیرمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ہنگامی خدمات کے حکام کے مطابق کل یہاں کی ایک کثیر منزلہ عمارت کیپ یارک میں آگ لگ گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ عمارت میں مزید نعشیں ہونے کا خدشہ ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ آگ سے بچنے کیلئے ایک شخص عمارت سے کود گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ہنگامی خدمات کے ترجمان نانا حدیبے نے بتایا کہ عمارت سے 50 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ ان میں سے کچھ کو سانس لینے میں دشواری ہو نے کے سبب ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔جوہانسبرگ کے میئر ہرمین مشابا نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں اس عمارت کو ناجائز قبضہ والا قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی عمارتیں شہر میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔جنوبی افریقہ کے سنڈے ٹائمز کے مطابق 2013 میں اسی عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT