Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / جویلرس کی ملک گیر ہڑتال میں توسیع

جویلرس کی ملک گیر ہڑتال میں توسیع

نئی دہلی۔/22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) طلائی زیورات کی خریداری پر ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی وصول کرنے کی تجویز کے خلاف جویلرس اور صرافہ تاجروں کی ہڑتال آج 21ویں دن میں داخل ہوگئی ہے گوکہ حکومت نے جویلرس کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اگرچیکہ متعدد جویلرس نے کل اُلجھن میں شورومس کھول دیئے تھے لیکن آج ممبئی کے زیوری بازار اور دیگر مقامات پر کاروبار بند رکھا اور خصوصی محصول کی تجویز سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ تاہم چینائی میں بلین مارکٹ آج کھلا رکھا گیا۔ آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کے نائب صدر سریندر کمار جین نے بتایا کہ جاریہ ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کردی گئی تاوقتیکہ حکومت اکسائیز ڈیوٹی سے دستبرداری کا واضح تیقن دے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی بجٹ میں اکسائیز ڈیوٹی کی تجویز پیش کرنے کے بعد ملک بھر کے جویلرس2مارچ سے ہڑتال پر ہیں۔
خانگی ملازمتوں میں تحفظات سے نکسل ازم کی حوصلہ شکنی ہوگی : پاسوان
نئی دہلی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایس سی اور ایس ٹی خانگی ملازمتوں کیلئے ہی مساوی طور پر اہل ہیں ۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج شعبہ صنعت سے خواہش کی کہ وہ کمزور طبقات کو رضاکارانہ طور پر تحفظات فراہم کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا کرنے سے نکسل ازم کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ہی اس کی بنیادی وجہ ہی۔

TOPPOPULARRECENT