Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / جویلرس کی ہڑتال مزید 7مارچ تک توسیع

جویلرس کی ہڑتال مزید 7مارچ تک توسیع

نئی دہلی۔/4مارچ ، ( سیاست ڈاٹ کام ) طلائی زیورات کی خریداری پر ایک فیصد ایکسائیز ڈیوٹی نافذ کرنے حکومت کی تجویز کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے والے جویلرس نے اپنی ہڑتال میں7مارچ تک توسیع کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیمس اینڈ جویلرس فیڈریشن نے آج یہ اعلان کیا اور بتایا کہ ایکسائیز ڈیوٹی کی وصولی کیلئے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط ناقابل عمل ہیں اور جویلری انڈسٹری کی بقاء کیلئے ایک خطرہ بن سکتے ہیں۔ اگرچیکہ ہم پُرامید ہیں کہ حکومت مثبت جواب دے گی لیکن ہمارا احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گا۔ آل انڈیا جیمس اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن کے صدر نشین سریدھر نے بتایا کہ 2مارچ کو شروع کردہ ہڑتال 7مارچ تک جاری رہے گی۔ فیڈریشن کے سابق صدر نشین بجیراج نے بتایا کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ حکومت ایکسائیز ڈیوٹی دوبارہ کیوں متعارف کرنا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT