Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جویلری شاپس کا احتجاجاً بند

جویلری شاپس کا احتجاجاً بند

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شہر اور تلنگانہ کے بڑے ٹاونس میں آج جویلری شاپس احتجاجاً بند تھے ۔ حکومت کے قانون جس میں دو لاکھ روپئے سے زیادہ کی اشیاء کی خریداری پر پیان کارڈ کے ادخال کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے خلاف احتجاج کے حصہ کے طور پر جو ملک گیر سطح پر کیا گیا تمام جویلری شاپس بند رکھے گئے ۔ کئی جویلری اور جیمس شاپس اہم مقامات یعنی عابڈز ، سلطان بازار اور پاٹ مارکٹ پر ملک گیر جویلری شاپس بند کے پیش نظر بند رہے ۔ موہن لال جین ، زونل ممبر آف آل انڈیا جیم اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن نے کہا کہ ٹریڈرس کا مطالبہ ہے کہ 10 لاکھ روپئے کی خریدی پر پیان کارڈ کے ادخال کی اجازت دی جائے ۔ مسٹر جین نے کہا ملک کی آبادی کا 18 فیصد ہی پیان کارڈ رکھتا ہے ۔ کئی جویلرس نے پلے کارڈ کے ذریعہ تجویز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ جویلرس کا دعویٰ ہے کہ نئے قاعدہ کو روبہ عمل لانے سے سیلز میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔۔

 

اردو ہندی ترجمہ کے سافٹ ویر پر یادداشت مفاہمت
ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور راشد احمد کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی حیدرآباد نے اردو سے ہندی اور ہندی سے اردو میں ترجمہ کرنے کے لیے ایک جدید سافٹ ویر تیار کیا ہے ۔ اس سافٹ ویر کے استعمال کے سلسلے میں آئی آئی آئی ٹی اور روزنامہ سیاست کے مابین آج ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ ڈائرکٹر آئی آئی آئی ٹی کے نمائندہ کی حیثیت سے جناب راشد احمد نے نمائندگی کی اور یادداشت مفاہمت پر سیاست کے ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں نے دستخط ثبت کیا ۔ اس سافٹ ویر کو سیاست کے ہندی ایڈیشن کے e-paper میں استعمال کیا جائے گا ۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ روزنامہ سیاست کی اردو خبریں ہندی کے ای پیپر پر ترجمہ کر کے انٹرنیٹ پر پیش کی جاتی ہیں ۔ ان ہندی خبروں کو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے علاوہ دنیا کے 200 سے زائد شہروں کے قارئین پڑھتے ہیں ۔ اس موقع پر جناب سید خواجہ معین الدین ، موظف پروفیسر شعبہ انگریزی جامعہ عثمانیہ بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT