Saturday , September 23 2017
Home / مذہبی صفحہ / جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوگیا وہ مغفرت پاگیا

جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوگیا وہ مغفرت پاگیا

عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رضي ﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : مَنْ دَخًلَ الْبَيْتَ دَخَلَ فِي حَسَنَةٍ وَّخَرَجَ مِنْ سَيِئَةٍ مَّغْفُوْرًا لَهٗ. رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَالطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوگیا وہ نیکی میں داخل ہوگیا اور برائی سے خارج ہو کر مغفرت پا گیا۔‘‘
حجر اسود گواہی دے گا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رضي ﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم فِي الْحَجَرِ : وَﷲِ لَيَبْعَثُهُ ﷲُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهٗ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهٖ يَشْهَدُ عَلٰي مَنِ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ وَابْنُ خَزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ.
’’حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجرِ اسود کے متعلق فرمایا : اللہ تعالیٰ کی قسم! قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے دو آنکھیں عطا فرمائے گا جن سے یہ دیکھے گا اور ایک زبان عطا فرمائے گا جس سے یہ بولے گا اور ہر اس شخص کے متعلق گواہی دے گا جس نے حالتِ ایمان میں اسے بوسہ دیا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT